یلاریڈی ۔ یلاریڈی مارکٹ کمیٹی احاطہ میں حلف برداری کی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں مہمان خصوصی کے طور پر رکن اسمبلی سریندر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ضلع زرعی محکمہ آفیسر شریمتی رمیانے نومنتخبہ مارکٹ کمیٹی چیرمین رادھا اور نائب صدر کیلئے نرہری کو عہدہ کا حلف دلوایا۔ اس کے بعد تمام زرعی مارکٹ کمیٹی ڈائرکٹروں کو بھی ضلع اگریکلچر آفیسر رامیا نے حلف دلایا ۔ رکن اسمبلی سیندر نے نومنتخبہ باڈی کو کسانوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر وقت دستیاب رہنے کی تاکید کی ۔ اس موقع پر مختلف منڈلوں کے عوامی نمائندے زیڈ پی ٹی سی ، ایم پی ٹی سی سرپنچ موجود تھے ۔