یلاریڈی رکن اسمبلی کی ریاستی وزیر کے ٹی آر سے ملاقات

   


یلاریڈی۔ حیدرآباد پرگتی بھون پر منعقدہ ایک اجلاس میں ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق مسٹر کے ٹی آر سے یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر سریندر نے ملاقات کرتے ہوئے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کی ضرورت سے واقف کروایا۔ جس پر ریاستی وزیر نے سنجیدگی کا اظہار کرتے ہوئے یلاریڈی حلقہ کو ترقی کی سمت گامزن کرنے میں ہر طرح سے تعاون کرنے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر سابق اے ایم سی چیرمین پرتاپ ریڈی،ہنمنت ریڈی موجود تھے۔ یلاریڈی پسماندہ حلقہ ہونے کے باوجود حکومت سے نمائندگی کرتے ہوئے بیدار کیا جانا پڑ رہا ہے۔ صرف الیکشن میں ہی پسماندگی کا احساس ر ہتا ہے جو کسی تعجب سے کم نہیں۔