یلاریڈی سرکاری دواخانہ میں ٹی ٹی انجکشن تک نہیں

   

غریب عوام کیلئے دوائیں عدم دستیاب ، رکن ا سمبلی کے انتباہ کے بعد بھی عملہ کی لاپرواہی

یلاریڈی ۔ سرکاری دواخانہ لوگ نام سنتے ہی چونک پڑ رہے ہیں ۔ یہاں نہ غریب عوام کیلئے دوائیں مئیسر ہیں اورنہ عملہ وقت کا پابند ہے۔ دواخانہ میں ٹی ٹی انجکشن کے نہ ہونے پر مریض سماجی کارکن عبدالرزاق کو فون پر اطلاع دئے سے پہونچکر اپنے ذاتی روپئے خرچ کرکے ٹی ٹی انجکشن منگواکر مریضوں کو دیا گیا ۔ دو دن قبل ہی مقامی رکن اسمبلی مسٹر سریندر نے دورہ کرتے ہوئے دواخانہ میں تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے احکام دئے تھے ۔ لیکن اس احکام کا دوخانہ کے کسی عملہ پر کوئی اثر نہ ہوا اور لاپرواہی کا سلسلہ جاری ہے۔ دواخانہ ڈاکٹر نے بتایا کہ ٹی ٹی انجکشن کی سپلائی نہیں ہے ۔سرکاری دواخانہ کے عملہ کی اس قدر لاپرواہی نے دواخانہ کی حالت ابتر ہوچکی ہے ۔ لاپرواہی عام ہونے سے غریب عوام ڈینگو و ملیریا سے متاثر ہوکر خانگی دواخانوں کا رخ کر رہے ہیں ۔ جبکہ ان حالات میں سرکاری دواخانہ ذمہ داران غیر معمولی متحرک رہتا ہے ۔ لیکن افسوس کہ یہاں برعکس ہے ۔ سماجی کارکن عبدالرزاق نے ڈاکٹر سے کہا کہ موسمی امراض کو پھیلنے سے روکنے کے اقدامات کرریں اور تمام ادویات دستیاب رکھیں ۔ غریب عوام کی صحت گراں کا مکمل علاج کریں ۔ ضلعی طبی ذمہ داری یلاریڈی سرکاری دواخانہ کی حالت زار و لاپرواہی سے متعلق سختی سے نوٹ لینے کا انہوں نے مطالبہ کیا ۔