یلاریڈی /16 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی اقلیتی اقامتی اسکول پرنسپال پدما سدھا کی اطلاع کے مطابق اسکول میں مختلف جماعتوں کے خالی سیٹوں میں طلباء کو داخلہ کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں۔ جس میں پانچویں جماعت میں آٹھ سیٹ میناریٹی طلباء کیلئے خالی ہیں ۔ ساتویں جماعت میں میناریٹی کے تین سیٹ ، آٹھویں جماعت میں میناریٹی کی ایک سیٹ اور آٹھویں جماعت میں بی سی کیلئے ایک او سی کیلئے سیٹ اب بھی خالی ہے ۔ خواہشمند طلباء 18 جولائی شام چار بجے تک اسکول میں درخواستیں داخل کی جاسکتے ہیں ۔ چہارشنبہ کو قرعہ اندازی کے ذریعہ طلباء کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا ۔
