یلاریڈی /31 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مرکزی اقتدار کے نو سال مکمل ہونے پر 2 جون سے 30 جون تک بی جے پی قائدین یلاریڈئ میں گھر گھر جاکر بی جے پی کے ترقیاتی کاموں کی عوام میں تشہیر کی جائے گی کہہ کر حلقہ بی جے پی انچارج بی لکشما ریڈی نے اخباری نمائندوں کو بتایا ۔ انہوں نے اپنے صحافتی بیان میں مزید کہا کہ مرکزی بی جے پی حکومت کی عوام فلاحی اسکیمات و ترقیاتی کاموں سے متعلق عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے گھر گھر پہونچکر پروگرام میں پارٹی کے ہر رکن سے حصہ لینے کی خواہش کی ۔ اس موقع پر پارٹی سینئیر قائد دیویندر ، مرلی ، بال کشن ، ستیش ، بالیا و دیگر موجود تھے ۔