یلاریڈی میں ضعیف خاتون کا قاتل گرفتار

   

ڈی ایس پی ستنا کا اخباری نمائندوں سے خطاب
یلاریڈی /20 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی کے الماجی پور علاقہ کی 70 سالہ بال لنگوا کے قتل کا مقدمہ آخرکار پولیس فائل کو پولیس نے گرفتار کرکے مقامی پولیس اسٹیشن پر اخباری نمائندوں کے سامنے پیش کیا ۔ ڈی ایس پی مسٹر ستنا نے تفصیلات بتاتے ہوئے مزید کہا کہ اس ماہ کی 16 کو بال لنگوا کے مکان میں اس کا بیٹا وینکٹیش اپنے دوستوں کے ساتھ جس میں ایمیا جانیا ، موہن شامل ہیں مل کر شراب خوری کی اس کے بعد لنگوا کا بیٹا وینکٹیش میدک چلا گیا اور جانیا ، موہن بھی اپنے گھر چلے گئے ، دوپہر دو بجے کے وقت ایمیا نے لنگوا کے گھر جاکر ضعیف خاتون پر آہنی چاقو سے چہرے پر سر پر حملہ کرکے قتل کرڈالا۔ خاتون کے گلے سے سونے کا زیور ، پاؤں سے چاندی کے زیور لیکر فرار ہوگیا ۔ اسی دن یلاریڈی کی ایک شاپ میں چاندی کا کڑا فروخت کرکے باقی زیور گھر میں پوشیدہ رکھا ۔ فروخت کرنے پر ملے روپیوں سے شراب خوری اور موج مستی کرتے رہا ۔ اس مقدمہ میں سرکل انسپکٹر چندرا شیکھر ریڈی نے ڈاگ اسکواڈ کی مدد لینے پر ڈاگ اسکواڈ ایمیا کے گھر تک آکر ٹھہر گیا جس پر شبہ کرکے پوچھ تاچھ کرنے پر ایمیا نے اپنا جرم قبول کرلیا ۔ اس کے گھر سے زیور بھی برآمد کرلیا گیا ۔ ڈی ایس پی مسٹر ستنا نے پولیس کو کم وقتوں میں قاتل تک رسائی کرنے پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر سرکل انسپکٹر چندرا شیکھر ریڈی ، عملہ میں دکھشنا مورتی ، دیواگوڑ موجود تھے ۔ زیورات کی دکانداروں کو بھی پولیس نے مشتبہ افراد سے زیور نہ خریدنے کا مشورہ دیا ۔ ارزاں قیمتوں میں ملنے کی آس میں خود کو مصیبت میں ڈالنے سے باز رہنے کو کہا ۔