یلاریڈی میں کانگریس قائد مدن موہن کی گھر گھر مہم

   

یلاریڈی۔/24 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی منڈل کے لکشما پور، جانکم پلی، کوٹال علاقوں میں تلنگانہ کانگریس پی سی سی نائب صدر و حلقہ یلا ریڈی قائد مدن موہن نے گھر گھر کانگریس پروگرام کے تحت عوام سے گھر گھر جاکر ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل دریافت کئے اور ریاست میں کانگریس اقتدار حاصل کرنے پر عمل میں لائی جانے والی فلاحی اسکیمات کی تشہیر کی اور عوام کو مختلف اسکیمات کے بارے میں شعور دلایا۔ مدن موہن نے اس موقع پر ریاستی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ریاستی عوام کے ساتھ انتخابی وعدے پورے نہ کرکے حکومت نے عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا ہے جس سے عوام ریاستی حکومت کوآنے والے انتخابات میں سبق سکھانے کیلئے بے چین ہیں۔ گذشتہ نو سال میں بی آر ایس حکومت نے عوام کے ساتھ صرف فریب ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے اقتدار میں آتے ہی عوام کے تمام مسائل کو حل کرنے پر توجہ دی جائے گی۔