یلاریڈی میں 12 ڈسمبر کو میگا لوک عدالت

   

یلاریڈی ۔ منصف مجسٹریٹ کورٹ یلاریڈی شریمتی انیتا نے بتایا کہ 12 ڈسمبر بروز ہفتہ کو مقامی عدالت کے احاطہ میں قومی میگا لوک عدالت کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ انہوں نے یلاریڈی پولیس عہدیداروں بنک منیجروں کے ساتھ عدالت میں اجلاس منعقد کرنے مزید کہا کہ میگا لوک عدالت میں سمجھوتہ کرنے والے مقدمات کا حل کیا جائے گا ۔ منصف مجسٹریٹ شریمتی انیتا نے مزید کہا کہ یلاریڈی اسٹیشن حدود میں جرائم میں کمی لانے کے اقدامات کئے جائیں ۔ امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے ضروری نگرانی کرنے کے احکام دئے ۔ اس موقع پر وکلاء میں مسٹر گوپال راؤ ، مسٹر سائی پرکاش دیشپانڈے ، ستیش ، بنڈی ڈی ایس پی مسٹر شاشنک ریڈی سرکل انسپکٹر مسٹر راج شیکھر سب انسپکٹران میں شویتا راجیا ، محکمہ آبکاری سب انسپکٹر مسٹر رمیش اور دیگرموجود تھے۔