یمنی شہری نے بیوی سے اختلافات کے بعد ننھے بیٹے کو ذبح کر ڈالا !

   

صنعاء : یمن میں ایک بھیانک اور اندوہناک مجرمانہ کارروائی میں ایک باپ نے بیوی سے جھگڑے کے بعد اپنے 3 سالہ بچے کا گلا کاٹ دیا۔ یہ واقعہ الضالع صوبے کے ایک دیہی علاقے میں پیش آیا۔یمنی ذرائع کے مطابق بچے کا باپ ’’حاشد مثنی” الضالع صوبے کے گاؤں‘‘ لکمی لشعوب” کا رہنے والا ہے۔ اس نے اپنے بچے کو کھیتی کاٹنے کے ایک آلے کے ذریعے ذبح کر ڈالا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مجرم نے یہ اس جرم کا ارتکاب کل جمعرات کے روز کیا۔ اس نے اپنی بیوی سے گھریلو اختلاف اور جھگڑے کے بعد انتقاما بچے کی جان لی۔ حاشد اور اس کی بیوی کے بیچ علاحدگی ہو چکی ہے۔مقامی آبادی نے بچے کی لاش کو فوری طور پر نزدیکی سرد خانے منتقل کیا اور قاتل باپ کو پکڑ کر حکام کے حوالے کر دیا۔