صنعاء : یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے خاتون فیشن ماڈل اور فن کارہ انتصار الحمادی کو نفسیاتی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انتصار ایک برس سے حوثی ملیشیا کی جیل میں جبری روپوشی کا شکار ہیں۔ فیشن ماڈل کے زبردستی بال کاٹ دیے گئے ہیں اور ان کے خلاف 5 برس کے غیر قانونی فیصلے کا اجرا بھی ہوا ہے۔الاریانی نے یمن ، عرب ممالک اور دنیا بھر میں ثقافتی اور فنی شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ، دانش وروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انتصار اور اس کے گھر والوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔ ساتھ ہی حوثی ملیشیا پر دباؤ ڈالیں تا کہ انتصار کی فوری رہائی عمل میں آ سکے۔ انتصار خود کشی کی کئی ناکام کوششیں کر چکی ہے۔