یمن ،حراستی مراکز میں آتشزدگی 30 مہاجرجاں بحق

   

صنعاء : یمن میں مہاجر ین کے حراستی مرکز میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق مہاجرین سے متعلق اقوام متحدہ کی ایجنسی کا کہنا ہے کہ صنعا میں پیش آئے حادثہ میں 8ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ حادثہ میں دیگر 170 سے زائد زخمی ہوئے،جن میں سے 90 افراد کی حالت نازک ہے۔ تاہم اقوا م متحدہ کے دیگر عہدے داروں کا دعویٰ ہے کہ آتش زدگی میں 30مہاجر ہلاک ہوئے ہیں۔ متاثرین میں ایک بڑی تعداد ایتھوپیا سے آنے والے مہاجرین کی ہے۔ بین الاقوامی مہاجرین ایجنسی (آئی او ایم) کی ڈائریکٹر کارمیلا گوڈیو نے اپنے بیان میں حادثہ پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا۔