یمن بحران کے جامع سیاسی حل کی تلاش جاری: خالد بن سلمان

   

ریاض : سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود یمن کے لیے اقوام متحدہ کے امن ایلچی مارٹن گریفیتھس کو یقین دلایا ہے کہ ان کا ملک یمن میں جاری بحران کا سیاسی حل تلاش کر رہا ہے۔ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں خالد بن سلمان نے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے امن ایلچی سے یمن میں جاری بحران پر بات چیت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے یو این ایلچی کو یقین دلایا ہے کہ سعودی عرب یمن میں امن واستحکام کے قیام اور تنازع کے پرامن اور جامع سیاسی حل کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔سعودی نائب وزیر دفاع کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف امریکی انتظامیہ نے یمن کے حوثی باغیوں کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔ سعودی عرب نے امریکہ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔