واشنگٹن : یمن میں جنگ بندی میں دو ماہ کے لیے حالیہ ممکن بنائی گئی توسیع کے سلسلے میں امریکی ایلچی اس ہفتے خلیجی ممالک کا دورہ کریں گے۔ وہ اپنے اس دورہ کے دوران یمن کی خانہ جنگی میں ملوث فریوں کے درمیان طے پاچکے اتفاق کو مزید مضبوط کرنے کیلئے مشاورت کریں گے۔ امریکی دفتر خارجہ نیاعلان کیا ہیکہ ٹم لنڈر کنگ متحدہ عرب امارات، اومان اور سعودی عرب جائیں گے۔ ان کی ٹیم کے ارکان اردن کا سفر بھی کرے گی۔ مقصد یمن اور اس میں متحارب فریقوں کو جنگ بندی میں توسیع پر آمادہ کرنا ہے تاکہ اقوام متحدہ کی اس سلسلے میں کوششیں کامیاب رہ سکیں۔امریکی دفتر خارجہ کے مطابق ایلچی امریکہ کے اس دورہ کے موقع پر یمن میں مستقل جنگ بندی اور یمن مسئلہ کا پائیدار حل مقصود ہو گا۔ واضح رہے اقوام متحدہ نے دو اگست کو اعلان کیا تھا کہ یمن کے متحارب فریق جنگ بندی میں توسیع پر راضی ہو گئے ہیں۔ یہ جنگ بندی دو ماہ تک جاری رہے گی اور اس کی مدت اختتام دو اکتوبر ہوگی۔تمام فریقوں نے اس طرح ایک پائیدار جنگ بندی پر بات چیت کے لیے وقت بھی حاصل کر لیا ہے تاکہ جنگ بندی کو لمبے عرصے تک پھیلایا جا سکے۔ یمن اس 2014 سے اس تباہ کن خانہ جنگی کی لپیٹ میں ہے۔