یمن جیل پر ہوئے فضائی حملے کی تحقیقات جاری : سعودی فوجی اتحاد

   

ریاض : سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ وہ یمن کی اس جیل پر کیے گئے فضائی حملے کی تحقیقات کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد مارے گئے تھے۔ حوثی باغیوں کے مطابق سعدہ کی اس جیل پر یہ حملہ سعودی فوجی اتحاد نے کیا، جس کی وجہ سے 80 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ ابتدائی طور پر اس اتحاد نے یہ الزام مسترد کر دیا تھا تاہم عالمی دباؤ کے بعد اب کہا گیا ہے کہ وہ اس بارے میں تحقیقات کر رہا ہے۔ یہ حملہ 21 جنوری کو کیا گیا تھا۔