یمن : حوثی ملیشیا کا ہاسپٹل پر دھاوا

   

ڈائریکٹر اور دیگر ملازمین کا اغوا
صنعاء: یمن کے صوبے اِب میں باغی حوثی ملیشیا نے نگراں نے الثورہ جنرل ہاسپٹل کے ڈائریکٹر اور ہاسپٹل کے بعض ملازمین کو اغوا کر لیا۔طبی ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز حوثیوں کے نگراں “ابو رامی” اور اس کے ساتھ آئے مسلح افراد نے ہاسپٹل پر دھاوا بول دیا۔ انہوں نے ہاسپٹل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالغنی غابشہ کو مجبور کیا کہ وہ ہاسپٹل کی ایمبولینس گاڑیوں کو نکالیں تا کہ ان میں حوثیوں کے مہلوکین کو لے جایا جا سکے۔ تاہم ڈاکٹر عبدالغنی نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا جس پر مسلح حوثی انہیں اور ایمبولینس کی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے۔ ایک مقامی ویب سائٹ من شباب” کے مطابق حوثی نگران نے ہاسپٹل کے ڈائریکٹر اور ڈرائیوروں کو جیل میں ڈالنے کی دھمکی دی اور اسلحے کے زور پر انہیں لے کر چلا گیا۔بعد ازاں اس واقعے پر احتجاج کرتے ہوئے ایمرجنسی کے شعبے کے سوا ہاسپٹل کے بقیہ تمام شعبوں کو بند کر دیا گیا۔ تاہم پھر حوثیوں کی اعلی قیادت کی مداخلت پر مغویوں کی رہائی عمل میں آنے کے بعد ہسپتال کو دوبارہ کھول دیا گیا۔