یمن میں جنگی گولہ بارود پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق،13زخمی

   

صنعاء : یمن کے مختلف شہروں میں گزشتہ دو روز کے دوران بارودی سرنگوں اور جنگی گولہ بارود کے پھٹنے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔یمن مائن آبزرویٹری کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ الحدیدہ کے ضلع الحلی کے محلے عیس سلام میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 1 بچہ ہلاک اور 1 زخمی ہوگیا ہے۔صعدہ، سیف، حاصہ اور لاہیج شہروں میں بارودی سرنگوں کے دھماکے کے نتیجے میں 4 بچوں اور 2 خواتین سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اعداد و شمار گزشتہ 2 دنوں میں ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ ان دہماکوں کا کسی کو دھماکوں کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا۔یمنی حکومت کی جانب سے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔یمنی حکومت اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹوں کے مطابق، ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں نے 2014 میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے ملک بھر میں تقریباً 20 لاکھ بارودی سرنگیں بچھا دی ہیں۔ ان بارودی سرنگوں نے ہزاروں شہریوں کو ہلاک یا زخمی کیا ہے۔