یمن میں جنگ بندی کی مدت میں توسیع

   

Ferty9 Clinic

صنعا۔24 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عسکری اتحاد نے یمن میں یکطرفہ فائر بندی میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی نے عسکری اتحاد کے ترجمان کے حوالے سے لکھا ہے کہ جنگ بندی میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔ قبل ازیں یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جاری آپریشن میں دو ہفتوں کیلئے فائر بندی کا اعلان کیا گیا تھا، جس کی مدت گزشتہ روز ختم ہو گئی تھی۔ یمنی تنازعے کو موجودہ دور کا بد ترین انسانی المیہ قرار دیا جاتا ہے۔