یمن میں شادی کی تقریب پر بمباری، 20 فوت

   

الحدیدہ: یمن کے ساحلی شہر کے ایک ہال میں شادی کی تقریب کے دوران بمباری کے نتیجے میں 5 خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد فوت ہوگئے ۔ اس کے علاوہ کئی دیگر زخمی بتائے گئے ہیں ۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ میں ایئرپورٹ روڈ پر واقع المنصور ہال میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران نزدیک ہی توپ کا گولہ گرا جس کے نتیجے درجنوں افراد شدید زخمی ہوگئے۔ بچاؤ مہم سے وابستہ ادارے نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں 5 خواتین کی موت واقع ہوگئی جب کہ کئی افراد شدید زخمی ہیں جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ کچھ زخمیوں کو طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔