واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع پینٹگان نے اعلان کیا ہے کہ یمن میں مقاصد کے حصول تک مہلک ہتھیاروں کا استعمال جاری رہے گا۔پینٹگان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن پر ابتدائی فضائی حملوں میں 30 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔پینٹگان کے مطابق اہداف میں حوثیوں کے تربیتی مراکز اور سینئر ڈرون ماہرین شامل ہیں، حوثی یہ کہہ کر امریکی حملے روک سکتے ہیں کہ وہ حملے نہیں کریں گے ۔
باہمی تعلقات کے متعلق ہندوستانی وزیراعظم کا
بیان خوش آئند: چین
بیجنگ: بیجنگ نے ہندوستانی وزیر اعظم کے ان بیانات کو ‘مثبت’ قرار دیا ہے جس میں نریندر مودی نے گزشتہ سال باہمی تعلقات میں قربت پیدا کرنے کے اقدامات کو مزید آگے بڑھانے کی توثیق کی ہے۔ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے فری لانس امریکی پوڈ کاسٹر لیکس فریڈمین کے ساتھ گزشتہ دنوں ایک پوڈ کاسٹ میں متعدد سوالات کے جواب دیے، جن میں چین کے حوالے سے بھی سوالات کیے گئے تھے۔ اس پوڈ کاسٹ کے منتخب اقتباسات ہندوستان کے متعدد اخبارات اور نیوز ویب سائٹس نے شائع کیے ہیں۔