یمن میں موافق حکومت دھڑوں میں لڑائی ، 5 افراد ہلاک

   

دوبئی ۔ 23 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : یمن کے تیسرے بڑے شہر تائز میں موافق حکومت دھڑوں میں لڑائی چھڑ جانے سے 5 افراد ہلاک اور سینکڑوں لوگ زخمی ہوگئے ۔ ’ ماورا سرحد ڈاکٹروں ‘ کے ٹوئیٹر پر بتایا گیا کہ ان مہیا کردہ طبی سہولت کے مقامات پر 19 اپریل سے 91 زخمیوں کو لایا گیا اور 5 اموات کو درج کروایا گیا ۔ خیراتی سہولتوں کے دواخانوں نے کہا کہ لڑائیوں کے باعث زخمیوں کو طبی امداد کے مقامات تک پہنچانا مشکل ہوگیا ہے ۔ تائز شہر کا محاصرہ موافق ایران حوثی باغیوں نے کر رکھا ہے مگر اس شہر پر موافق حکومت طاقتوں کا کنٹرول ہے ۔ جنہیں سعودی عرب کے حمایتی فوجی اتحاد کی پشت پناہی حاصل ہے ۔ عالمی صحت کی تنظیم (WHO) کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2015 میں یمن میں اتحادی افواج کی مداخلت کے بعد سے اب تک تقریبا 10 ہزار افراد مارے گئے جن میں عام شہریوں کی تعداد زیادہ ہے اور 60 ہزار افراد زخمی ہوگئے ۔۔