یمن نے بھی لبنان سے اپنا سفیر واپس بلالیا

   

صنعاء : یمن نے لبنانی وزیر اطلاعات جورج قرداحی کے سعودی اورامارات مخالف بیان پر بیروت سے اپنا سفیر مشاورت کے لیے واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ اخبار 24 کے مطابق یمنی دفترخارجہ نے بیان میں کہا کہ یمنی حکومت اورعوام، ایران اوراس کی ملیشیاؤں کے ارادوں کی مزاحمت کرتے رہیں گے۔ماضی کی طرح مستقبل میں بھی جزیرہ عرب سمیت پورے علاقے کے لیے حفاظتی دیوار بنے رہیں گے۔