ریاض : شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے نگران اعلی ومشیر ایوان شاہی ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا ہے کہ ’یمن کی مدد کے لیے اقوام متحدہ کے انسانیت نواز پروگرام برائے 2021 کی مد میں سعودی عرب 430 ملین ڈالردے گا‘۔ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے یہ اعلان اقوام متحدہ، سوئٹزرلینڈ اور سویڈن کی سرپرستی میں یمن کے لیے ڈونرز کانفرنس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورچوئل کانفرنس نیویارک میں ہو رہی ہے جس میں عطیہ دینے والے کم سے کم 100 اداروں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔انھوں نے نئے کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کو درپیش غیر معمولی حالات میں یمن کے لیے امدادی ورچوئل کانفرنس کے انتظامات پر سوئٹزرلینڈ، سویڈن اور اقوام متحدہ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ کانفرنس سے اہل یمن کے انسانی مسائل کے پائیدار حل برآمد ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ’یمن بڑے انسانی المیے کا شکار ہے۔