یواے ای کے بعد عمان‘ قطر کے ہندوستانی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو دیا انتباہ

,

   

قطر میں بھی ہندوستانی سفار ت خانے نے مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مشتمل مہم کے خلاف مذمت کرنے والے معاملات پر توجہہ دی

نئی دہلی۔ اہم عرب ممالک جس میں متحدہ عرب امارات کی شاہی خاندان کے لوگ بھی شامل ہیں کی جانب سے ہندوستانی مسلمانوں کے خلاف چلائی جارہی نفرت انگیز مہم پر سخت موقف اختیار کرنے کے بعد‘

خلیجی ممالک کے ہندوستانی سفارت خانوں کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر ملک کے سب سے بڑی اقلیت کے خلاف چلائی جارہی ”نفرت سے بھری اور انتہا پسندانہ‘‘ مہم پر اپنے شہریوں کوانتباہ دیاہے۔

مذکورہ سی او وی ائی ڈی19وباء کے پھیلاؤ نے یو اے ای‘ سعودی عربیہ اور مذکورہ گلف ممالک میں رہنے والے ہندوستانیوں کے اسلامو فوبیک حملوں میں اضافہ کردیاہے۔

مسلمانوں کی شبہہ کومتاثر کرنے کے لئے اسلامو فوبیک مہم خلاف غم وغصہ کے بعد ہندوستان کے دوست گلف کواپریشن کونسل مملک نے اس تعصب کے پھیلاؤ کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

تازہ معاملہ عمان میں ہندوستانی مشن سے سامنے آیاہے۔ ’ہندوستان او رعمان کے مابین دوستانہ تعلقات ہماری روداری اور تکثریت کے مشترکہ اقدار سے دوچار ہیں۔

ائے ہم سب اس نازک گھڑی میں اتحاد و معاشرتی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کا عہدکریں‘

قطر میں بھی ہندوستانی سفار ت خانے نے مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مشتمل مہم کے خلاف مذمت کرنے والے معاملات پر توجہہ دی

اسلامی کانفرنس کی مذکورہ تنظیموں نے بھی اسکے متعلق تشویش کا اظہار کیاہے اور کہا ہے کہ مخالف مسلم تشدد کی وجہہ میڈیا میں غلط انداز میں پیشکرنا ہے جو ملک میں ان کے ساتھ امتیازی سلوک کی وجہہ ہے