ویپل گوڑضلع صدر ، محمد عرفان جنرل سکریٹری ،این نہار ریاستی جنرل سکریٹری ، محمد معین یونس ٹاون یوتھ کانگریس صدر منتخب
نظام آباد :5؍ ڈسمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاست گیر سطح پر منعقدہ یوتھ کانگریس کے انتخابات میں ضلع نظام آباد سے وابستہ سینئر کانگریس قائدین کے انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔14؍ اگست سے 14 ستمبر تک آن لائن کے ذریعے انتخابات کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا۔ کل شام نتائج کا اعلان کیا گیا تھا جس میں سینئر کانگریس قائد این رتناکرکے فرزند نہار ریاستی یوتھ کانگریس جنر ل سکریٹری منتخب ہوئے ہیں۔ ضلع یوتھ کانگریس صدر کی حیثیت سے ویپل گوڑ منتخب ہوئے ہیں ۔ جنرل سکریٹری یوتھ کانگریس کی حیثیت سے محمد عرفان اسی طرح ٹاؤن یوتھ کانگریس صدر کی حیثیت سے محمد معین یونس منتخب ہوئے ہیں۔ ممبر شپ کے ساتھ ساتھ الیکشن کا عمل بھی آن لائن کیا گیا۔ ناگیندر بابو، سری کانت، سائی کرن اور محمد عدنان ضلع نائب صدر منتخب ہوئے۔ محمد عرفان جنرل سکریٹری کے طورپر منتخب ہوئے ہیں نظام آباد رورل حلقہ کے صدر کی حیثیت سے مہیندر،، بودھن یوتھ کانگریس صدر کی حیثیت سیکارتیک یادو،بالکنڈہ صدر چرن گوڑ، آرمور یوتھ کانگریس صدر کی حیثیت سے پرشانت کا انتخاب عمل میں آیا۔ اس کے علاوہ ضلع سے ریاستی جنرل سکریٹری کی حیثیت سے وکی یادو اور این نہار کا انتخاب عمل میں آیا ۔نظام آباد شہر سے تعلق رکھنے والے این نہار کو یوتھ کانگریس کا ریاستی جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔ ان کا تعلق نظام آباد سے ہے ۔ انہوں نے یوتھ کانگریس کے نیشنل کواآرڈنیٹر کے طور پر کام کیا۔ وہ سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے انچارج بھی رہے اور راہل گاندھی کی بھارت جوڑویاترا میں بھی حصہ لیا تھا۔ ٹاؤن یوتھ کانگریس صدر کی حیثیت سے معین یونس اور ضلع یوتھ کانگریس جنرلسسکریٹری کی حیثیت سے محمد عرفان کو نمائندگی حاصل ہوئی ہے۔