یوتھ کانگریس کے تین روزہ تربیتی کیمپ کا آج سے آغاز

   

چنڈی گڑھ ۔ ہریانہ یوتھ کانگریس کا تین روزہ تربیتی کیمپ 20 مارچ سے پنچکولہ میں شروع ہوگا۔ یہ تربیتی کیمپ 20 مارچ سے 22 مارچ تک چلے گا، جس میں مختلف امور پر حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ ریاست کے تمام عہدیداروں، اسمبلی کے اسپیکر، ضلع صدرو اور ریاست کے دیگر عہدیداروں کو بلایا جارہا ہے ۔ اس میں کانگریس کے نظریہ کے ساتھ جوڑنے ، پارٹی کی تاریخ اور مستقبل کی حکمت عملی طے کرنے کے تعلق سے معلومات فراہم کی جائے گی۔ اس پروگرام میں انڈین یوتھ کانگریس کے قومی صدر شری نواس بی وی ، انڈین یوتھ کانگریس کے قومی انچارج کرشنا الوارو، سابق وزیر اعلیٰ چودھری بھوپیندر سنگھ ہڈا، راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ دیپندر ہڈا شرکت کریں گے ۔ اس پروگرام کا اہتمام یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر دیویانشو بدھیراج نے کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں کانگریس کو مضبوط کرنے کا کام کیا جائے گا اور تربیتی کیمپ کے بعد ریاست کے سلگتے مسائل کو اٹھایا جائے گا ۔ خاص طور پر ہریانہ میں ہو رہے گھپلوں اور بے روزگاری کا معاملہ ریاستی سطح پر اٹھایا جائے گا۔