مونٹے ویڈیو، 17 جون (یو این آئی) یوراگوئے کی سب سے بڑی جیل میں پیر کو آگ لگنے سے چار قیدیوں کی موت ہوگئی۔یوراگوئے کی وزارت داخلہ کے زیر انتظام قومی باز آباد کاری انسٹی ٹیوٹ (آئی این آر) نے کہا کہ دوپہر کے وقت سینٹیاگو وازکویز جیل کے ایک سیل میں آگ لگ گئی، جس میں چار قیدیوں کی موت ہوگئی۔ آئی این آر نے کہا کہ اس سے پہلے کہ آگ جیل کے دیگر حصوں میں پھیلتی، فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا۔ ایجنسی نے کہا کہ ماہرین آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگانے کے لیے جائے وقوعہ پر کام کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ ستمبر 2024 میں اسی جیل میں حریف گروہوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ سے جان بوجھ کر آگ لگائی گئی تھی جس میں چھ قیدی ہلاک ہوئے تھے ۔