لندن ۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف یوروپی پارلیمنٹ کے ارکان کی پیش کردہ پانچ مختلف قراردادوں کو ملاکر مشترکہ تحریک برسلز میں چہارشنبہ کو کھلے سیشن میں مباحث کیلئے قطعی ایجنڈہ پر رکھی گئی ہے۔ تاہم جمعرات کو اس تحریک پر ووٹنگ ہونے کی توقع نہیں ہے اور اسے مارچ میں پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس تک ملتوی کیا گیا ہے۔ ووٹنگ کو ملتوی کرنے کے پس پردہ وجہ کی تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن ہندوستانی حکومت کیلئے یہ حوصلہ بخش اقدام ہوا ہے۔
