نئی دہلی: ہندوستان کے دورے پر آنے والا یوروپی کمیشن کے کمشنروں کا وفد کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین کے ساتھ یہاں باہمی اجلاس میں شرکت کیلئے آج ہائیڈروجن سے چلنے والی بس میں حیدرآباد ہاؤس گیا ۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق یوروپی کمیشن کے کمشنروں نے دوپہر 12 بجے وزیر اعظم نریندر مودی اور ارسلا وان ڈیر لیین کے درمیان باہمی میٹنگ میں شرکت کے لئے ہائیڈروجن فیول سیل ٹیکنالوجی سے چلنے والی بس میں حیدرآباد ہاؤس کا سفر کیا۔ یہ بس ٹاٹا موٹرز اور انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ ( آئی او سی ایل ) کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے ۔