یوروپی یونین کے وفد سے قبل اپوزیشن کو دورۂ کشمیر کی اجازت دی جانی چاہئے تھی: مایاوتی

   

لکھنو ۔ 29 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے کہا کہ کشمیر وادی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے حکومت کو یوروپی یونین کے وفد کو روانہ کرنے سے قبل اپوزیشن جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کو دورہ کی اجازت دینی چاہئے تھی ۔ یوروپین یونین کا 23 ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل وفد دو روزہ دورہ پر آج کشمیر پہنچ گیا جہاں وہ سرکاری عہدیداروں کے علاوہ مقامی قائدین اور بعض عوامی نمائندوں سے ملاقات کرے گا ۔ مایاوتی نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ پہ لے ہماری ایم پیز خاص طور پر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کو دورہ کشمیر کی اجازت دی جاتی تو بہتر ہوتا۔ یہاں یہ تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ کانگریس قائد راہول گاندھی کے بشمول اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کے وفد کو دو ماہ بقل سری نگر ایرپورٹ سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی اور انہیں دہلی واپس بھیج دیا گیا تھا ۔ آرٹیکل 370 کی 5 اگست کو منسوخی کے بعد حکومت نے پہلی مرتبہ ایک بیرونی وفد کو دورہ کشمیر کی اجازت دی ہے۔