یوروپ میں گرمی کی غیرمتوقع لہر

   

لندن : ان دنوں براعظم یورپ میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہے۔ ماہرین موسمیات نے بتایا کہ شمالی افریقہ سے گرم ہوا کی لہریں یورپ کی طرف اٹھ رہی ہے۔ ماہ جون میں عام طور پر اتنی گرمی نہیں ہوتی جیسے اب ہے۔ فرانس میں درجہ حرارت اوسطاً 35 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا جارہا ہے۔