یوروکپ کی افتتاحی تقریب ، مقبولیت کا نیا ریکارڈ

   

لندن ۔ یوئیفا یورو 2020 کے لئے طویل انتظار کے بعد11 جون کو دنیا بھرکے مداحوں نے ویووکے ذریعہ پیش کردہ افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ زندگی کے خوبصورت لمحوں کو اور بھی جادوئی بنانے کے لئے ایک شواسٹاپ منعقد کیاگیا تھا جس میں تین عظیم فنکاروں ، مارٹن گیرکس ، بونو اور دی ایج کے مابین اشتراک عمل میں آیا تھا جس نے ایک ورچول شوکو یقینی بنایا اور جس نے یورپ کے ہمراہ دنیا بھر کے شائقین کو اس پروگرام کا حصہ بننے کا موقع دیا ۔ ٹورنمنٹ کے چاروں طرف ویوو نے اپنی خوبصورت لمحات مہم کا آغاز کیا ۔ ایک ایسا پلیٹ فارم جو مداحوں کو اس لمحے کے ساتھ خود کو وابستہ کرنے کا موقع فراہم کیا۔اس ورچول پروگرام نے سابق کے حقیقی افتتاحی تقاریب کے کئی ریکارڈ توڑتے ہوئے اس ایک نئی بلندی دی ہے۔