یورپی پارلیمنٹ کے عہدیداروں کو رشوت دینے کےالزام کی قطر نے تردید کی

   

دوحہ : قطر کی جانب سے فیصلہ سازی پر اثر انداز ہونے کے لیے یورپی پارلیمنٹ کے اہل کاروں کونقد رقم اور تحائف دینے کے الزامات کے بعد، یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے پیر کو خبردار کیا کہ یورپی یونین کی ساکھ داؤ پر لگ گئی ہے۔اس اسکینڈل کے سلسلے میں یورپی پارلییمنٹ کی ایک نائب صدر کو حراست میں لے کر ان پرر فرد جرم عائدکردی گئی ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، اس معاملے کے بارے میں معلومات رکھنے والے ایک ذریعے نے بتایا کہ یونان نے ہفتے کے آخر میں بیلجیئم میں گرفتار کیے گئے چار افراد میں سے ایک کیس کی ایک اہم ملزم، یورپی پارلیمنٹ کی نائب صدر، ایوا کیلی کے اثاثے منجمد کر دیے اور ان پر فرد جرم عائدکردی گئی ہے۔کیلی کے دفتر نے رائٹرز کی تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔ قطر نے کسی بھی غلط کام کی تردید کی ہے۔ایجنسی فرانس پریس نیاس سے پہلے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ استغاثہ نے تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر جمعے کو برسلز میں 16 گھروں کی تلاشی لی اور 6 لاکھ یورو (تقریباً 6 لاکھ 32 ہزار ڈالر) ضبط کیے، جس کے بعد یورپی پالیسی سازی کی مزید نگرانی کے مطالبات شروع ہو گئے ہیں۔یورپی پارلیمنٹ نے ہفتے کے آخر میں کہا کہ اس نے کیلی کو ان کے فرائض سے معطل کر دیا ہے۔ یونانی سوشلسٹ پی اے ایس او کے پارٹی نے کہا کہ وہ انہیں اپنی پارٹی سے نکال رہی ہے۔