یورپی یونین میں سعودی عرب کی جانب سے خاتون سفیر مقرر

   

ریاض: سعودی عرب نے یورپی یونین کی ایٹمی توانائی کی یورپین سوسائٹی میں سعودی سفارتی مشن کی سربراہ ہیفا بنت عبد الرحمن الجدیع کو مقرر کردیا۔یورپی یونین میں نئی سعودی سفیر ہیفا بنت عبد الرحمن الجدیع نے منگل کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سامنے قصر یمامہ ریاض میں حلف اٹھایا۔ ہیفا کو یورپی یونین کیلئے سعودی عرب کے سفیر کیساتھ ایٹمی توانائی کی یورپین سوسائٹی میں سعودی سفارتی مشن کا سربراہ تعینات کیا گیا ہے۔ ہیفا کولمبیا یونیورسٹی سے مذاکرات اور تنازعات کے موضوع پر ماسٹرز ہیں۔