یورپی یونین کی طرف سے چار جرمن کار ساز اداروں پر جرمانہ

   

بروسلز : یورپی یونین نے جرمنی کی چار کار ساز کمپنیوں پر ایک بلین ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یورپی کمیشن کے مطابق ڈائملر، بی ایم ڈبلیو، فولکس واگن، آؤڈی اور پورشے نے پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی مسافر کاروں سے ماحول کے لیے ضرر رساں گیسوں کے اخراج میں کمی لانے کے لیے ٹیکنالوجی میں بہتری لانے میں جانتے بوجھتے کوتاہی کی۔ تاہم ڈائملر پر اس لیے جرمانہ عائد نہیں کیا گیا کیونکہ اس نے یورپی کمیشن کو اس گٹھ جوڑ کے بارے میں آگاہ کیا۔