برسلز : یورپی یونین کے 15 رکن ممالک نے 40 ہزار ضرورتمند افغان شہریوں کو پناہ فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس بات کا اعلان داخلی امور کی یورپی کمیشنر یْلوا یوہانسن نے ای یو کے وزرائے داخلہ کے اجلاس کے بعد کیا۔ افغانستان میں عسکریت پسند گروہ طالبان کی طرف سے اقتدار سنبھالنے کے بعد کئی افراد کی جان کو خطرات لاحق ہیں اور ایسے شہری ملک چھوڑنے کی کوشش میں ہیں۔ یورپی ممالک میں جرمنی کو 25 ہزار اور نیدرلینڈز کو 3ہزار جبکہ اسپین اور فرانس کو ڈھائی ڈھائی ہزار افراد کو پناہ فراہم کرنا چاہئے۔