یورپ اور امریکہ میں شدید گرمی

   

واشنگٹن : یورپ اور امریکہ میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، یونان کے جزیرے روڈس کے جنگلات میں آگ لگ گئی۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اٹلی، یونان، اسپین میں بھی گرمی کا زور برقرار ہے۔ رپورٹ کے مطابق یونان میں شدید گرمی اور خشک موسم جنگلات کی آگ بھڑکانے کا سبب بن رہا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ کی جنوب مغربی اور شمالی ریاستیں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔اسی طرح مشرق وسطیٰ کی کئی ریاستوں میں بھی شدید گرمی کا قہر جاری ہے۔ شدید گرمی کے باعث عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔