یورپ میں ایڈز تیزی سے پھیل رہا ہے، ڈبلیو ایچ او

   

جنیوا : عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ دنیا میں سب سے تیزی سے ایڈز یورپ میں پھیل رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ ایچ آئی وی وایئرس یورپ میں وبا کی طرح پھیل رہا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق یورپ میں 50 فیصد افراد میں ایڈز کی تشخیص تاخیر سے کی جاتی ہے۔ بعض ممالک میں ایچ آئی وی کو پھیلنے سے مکمل روک لیا گیا ہے۔


بنگلہ دیش میں 5.6 شدت کا زلزلہ
ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں ہفتہ کو 5.6 شدت کا زلزلہ آیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 55 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ بنگلہ دیش کے نیشنل سینٹر آف سیسمولوجی نے بتایا کہ زلزلہ صبح 9 بج کر 5 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی تک جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔