یورپ میں شدید گرمی کی لہر جون میں ریکارڈ درجہ حرارت

   

Ferty9 Clinic

میڈرڈ ۔ 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) یورپ میں درجہ حرارت بڑھنے کا سلسلہ جاری رہا اور یورپی باشندے گرمی کی اس تازہ لہر سے بچاؤ کے طریقے ڈھونڈنے میں مصروف ہیں۔ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ فرانس، جرمنی، سوئزرلینڈ اور بیلجئیم میں جون کے ماہ میں گرمی کے نئے ریکارڈ بنیں گے اور ان کے مطابق آئندہ دنوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا۔جمعرات کے روز فرانس اور سوئزرلینڈ سمیت کچھ ممالک میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت متوقع ہے۔سہارا کے ریگستانوں سے آنے والی گرمی کی شدید لہر کے باعث فرانس میں بچوں کے امتحانات بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔سپین کے شمال مشرقی حصوں میں جمعے کے روز درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی تک پہنچ سکتا ہے۔ ہسپانوی حکام نے کچھ علاقوں کے جنگلات میں آگ کے ’بڑے خطرے‘ کے بارے میں خبرادر کیا ہے۔