یورپ میں گرمی کی لہر : اٹلی کے 15 شہروں میں چوکسی

   

بروسیلز: یورپ میں شدید گرمی کی لہر کے بعد اٹلی کے 15 شہروں میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کی لہر نے جنوبی یورپ کو ان دنوں اپنی زد میں لے رکھا ہے جس کے باعث اٹلی کے 15 شہروں میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے جن میں روم، فلورینس اور بولوگنا بھی شامل ہیں جہاں آئندہ دنوں میں سب سے زیادہ گرمی پڑنے کا امکان ہے ۔ یورپ میں آئندہ ہفتے ایک اورہیٹ ویو کا اندیشہ ہے جس میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح تک جا سکتا ہے ۔ یورپین اسپیس ایجنسی سیٹلائٹ کے ذریعے زمین اور سمندر سے درجہ حرارت کو مانیٹر کرتی ہے۔ اٹلی، اسپین، فرانس، جرمنی اور پولینڈ گرمی سے شدید متاثر ہوسکتے ہیں۔