یورپ کے 14 ممالک کے عازمین کا محمدﷺسیرت میوزیم کا دورہ

   

ریاض: یورپ کے 14 ممالک سے تعلق رکھنے والے 250 افراد پر مشتمل ایک گروپ حال ہی میں مدینہ میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور اسلامی تہذیب کا بین الاقوامی میلہ اور میوزیم کی زیارت کے لیے آیا ہے۔پروگرام برائے عمرہ اور زیارت کے تحت حرمین شریفین کے نگہبان کے مہمانوں کے طور پر یہ مہمان ایک بڑے منصوبے کا حصہ تھے، جس میں 66 ممالک سے 1,000 افراد کو سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے مدعوکیا گیا، سعودی پریس ایجنسی نے پیر کو رپورٹ کیا۔ میوزیم میں زائرین نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور دیگر مقدس شخصیات، تاریخی واقعات، اسلامی ثقافت اور اسلامی تاریخ و تہذیب کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں پر مبنی انٹرایکٹو نمائشوں اور ملٹی میڈیا پیشکشوں کو دیکھا۔ اس مبارک سفر کا مقصد مختلف ناظرین کے لیے اسلامی ثقافت کو ایک دلچسپ انداز میں پیش کرنا ہے اور زائرین نے مدینہ اور مکہ کی زیارت کے لیے سعودی عرب کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سعودی عرب کی جانب سے اسلام کے پیغامِ رواداری کو فروغ دینے اور اس کی تاریخی و روحانی وراثت کی قدرکی جانے کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ میوزیم کے علاوہ گروپ نے غزوہ اْحد کے میدان، جبلِ الرماہ، اْحد شہداء کا قبرستان کی زیارت کی اور مسجدِ قباء میں نماز ادا کی۔ کنگ فہد گلیریس قرآن پرنٹنگ کمپلیکس میں زائرین نے قرآن کی طباعت کے مختلف مراحل، اس کے تحفظ کی کوششوں اور مختلف زبانوں میں ترجمے کے بارے میں سیکھا۔ اپنی زیارت کے اختتام پر زائرین کو کمپلیکس کے نمائندوں کی جانب سے قرآن کے نسخہ تحفے میں دی گئیں۔