یومِ آزادی ‘ آج سے اے پی میں خواتین کیلئے مفت بس خدمات

   

حیدرآباد 14اگست (یواین آئی) آندھرا پردیش حکومت نے ریاست بھر میں خواتین کیلئے سفری آزادی اور مالی سہولت فراہم کرنے قدم اٹھایا ہے ۔ چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو نے کہا کہ 15 اگست سے اسٹری شکتی اسکیم کے تحت آندھرا پردیش آر ٹی سی کی بسوں میں خواتین اورلڑکیوں کو مکمل مفت سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اسکیم کے تحت ابتدائی مرحلہ میں کارپوریشن کی 6,700 بسیں شامل کی جا رہی ہیں جو کہ مجموعی بیڑے کا تقریباً 74 فیصد حصہ ہیں۔ ان بسوں میں اندرونِ شہر، اندرونِ ضلع اور بین ضلعی روٹس شامل ہوں گے تاکہ خواتین کو زیادہ سے زیادہ علاقوں تک مفت اور محفوظ سفر کی سہولت دی جا سکے ۔