احادیث میں یومِ عرفہ کے روزے کی غیر معمولی فضیلت بیان کی گئی ہے. حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: صِيَامُ يَوْمِ عَرَفَةَ إِنِّي أَحْتَسِبُ عَلَى اللَّهِ أَنْ يُكَفِّرَ السَّنَةَ الَّتِي قَبْلَهٗ، وَالسَّنَةَ الَّتِي بَعْدَهٗ . (مسلم،ابوداؤد) ترجمہ:مجھے اللہ تعالی کی ذات سے امید ہے کہ وہ یوم عرفہ کے روزے رکھنے کی صورت میں گزشتہ سال اور اگلے سال کے گناہ بخش دے گا۔
امام ترمذی کی روایت کے الفاظ ہیں (کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا): یومِ عرفہ کے روزہ کے متعلق مجھے الله تعالیٰ سے امید ہے کہ وہ اسے گزشتہ اور آئندہ سال ( کی لغزشوں) کا کفارہ بنا دیتا ہے۔