یوم آزادی تقریب کیلئے سخت حفاظتی انتظامات

   

نظام آباد بس اسٹانڈ کے بشمول دیگر عوامی مقامات پر پولیس کی تنقیح
نظام آباد :14؍ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)یوم آزادی کے موقع پر پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کو انجام دیتے ہوئے عوام کی چہل قدمی کے علاقہ کی تلاشی لی گئی پولیس کمشنر کارتیکیا کی نگرانی میں آرٹی سی بس اسٹانڈ، ریلوے اسٹیشن اور شہر کے لاڈجوں کی تنقیح کی گئی۔ یوم آزادی تقریب کے پرُ امن انعقاد کیلئے پولیس کی جانب سے حفاظتی انتظامات انجام دئیے جارہے ہیں اور اسی کے تحت پولیس مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے تنقیح کی۔ پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے عوام سے خواہش کی کہ کسی شخص کو مشتبہ حالت میں گھومنے کی صورت میں فوری پولیس کو اطلاع دیں ۔ پولیس کی جانب سے Iٹائون کے علاقہ میں 4 بجے سے 6 بجے تک نظام آباد، بس اسٹانڈ، ریلوے اسٹیشن، کامپلکس ، تجارتی علاقہ میں ڈاک اسکواڈ کے ہمراہ تنقیح کی گئی اور کارڈن سرچ کو انجام دیا گیا اور عوام سے پرُ امن رہنے کی خواہش کرتے ہوئے افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اور لاڈجوں کے مالکین کو ہدایت دی گئی کہ مشتبہ افراد کو کسی بھی صورت میں کرایہ پر روم نہ دیں اور ضلع کو آنے والی گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے اور قبل ازیں حفاظتی انتظامات کو انجام دینے کے علاوہ پولیس کی طلائی گردی میں بھی اضافہ کیا گیا۔پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے بتایا کہ بغیر کاغذات کے 17 ٹو وہیلرس، 4 کاروں کو ضبط کرلیا گیا ہے اور ان گاڑیوں کے مالکین سے خواہش کی گئی ہے کہ یہ گاڑیاں حاصل کرنا ہے تو کاغذات بتاکر گاڑیاں حاصل کی جاسکتی ہیں ورنہ ان کے خلاف کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔ پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے کہا کہ امن و ضبط کی برقراری کیلئے پولیس کی جانب سے کارڈن سرچ بھی انجام دیا جارہا ہے اور مشتبہ افراد کے خلاف کارروائی کیلئے پولیس کوشاں ہے اور پولیس سخت چوکسی اختیار کی ہے ۔ پولیس کی جانب سے کارڈن سرچ کے موقع پر اڈیشنل ڈی سی پی لاء اینڈ آرڈرسریدھر ریڈی، نظام آباد ٹریفک اے سی پی پربھاکر رائو، اے سی پی نظام آباد سرینواس کمارکے علاوہ جملہ 200 سے زائد پولیس ملازمین نے اس موقع پر شرکت کی۔