حیدرآباد 15 گسٹ ( سیاست نیوز ) یوم آزادی کے موقع پر ریاستی گورنر مسٹر جشنو دیو ورما کی جانب سے راجب ھون میں ایٹ ہوم کا روایتی اہتمام کیا گیا ۔ ایٹ ہوم میںچیف منسٹر مسٹر اے ریونت ریڈی کے علاوہ ریاستی وزراء اتم کمار ریڈی ‘ پی سرینواس ریڈی ‘ پونم بھربھاکر ‘ چیف سکریٹری شانتی کماری کے علاوہ آئی اے ایس اور آئی پی ایس عہدیداروں نے شرکت کی ۔ اس کے علاوہ مختلف محکمہ جات کے اعلی عہدیدار بھی ایٹ ہوم میں شریک رہے ۔ اس موقع پر گورنر اور چیف منسٹر نے مجاہدین آزادی کے ارکان خاندان اور پدما ایوارڈ یافتگان سے خصوصی ملاقات کی ۔ اس ایٹ ہوم میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ایٹالہ راجندر کے علاوہ دیگر قائدین نے بھی شرکت کی جبکہ بی آر ایس کے قائدین نے خود کو ایٹ ہوم سے دور رکھا ۔ گورنر اور ان کی اہلیہ نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ گورنر اور چیف منسٹر نے اس موقع پر ایک دوسرے سے خوشگوار ماحول میں تبادلہ خیال کیا ۔ 2