یوم آزادی کے موقع پر وزراء اور قائدین کو پرچم کشائی کی ذمہ داری

   

حیدرآباد۔/13 اگسٹ، ( سیاست نیوز) حکومت نے 15 اگسٹ کو یوم آزادی کے موقع پر 32 اضلاع میں پرچم کشائی کیلئے ریاستی وزراء اور اہم قائدین کو ذمہ داری دی ہے۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے جی او آر ٹی 1075 جاری کیا جس کے تحت 32 اضلاع میں قومی پرچم کشائی کیلئے قائدین کا انتخاب کیا گیا۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی حیدرآباد میں تاریخی گولکنڈہ قلعہ پر قومی پرچم لہرائیں گے۔ جن قائدین کو اضلاع میں 15 اگسٹ کو پرچم کشائی کی ذمہ داری دی گئی ان میں حکومت کے مشیر برائے اقلیت و کمزور طبقات محمد علی شبیر ( عادل آباد)، وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ ( کتہ گوڑم )، وزیر جنگلات کونڈہ سریکھا ( ہنمکنڈہ ) ، گورنمنٹ وہپ لکشمن کمار ( جگتیال )، صدر نشین فاریسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن ٹی ویریا ( بھوپال پلی ) ، گورنمنٹ وہپ ڈی ایلیا ( جنگاؤں ) ، نئی دہلی میں تلنگانہ حکومت کے نمائندہ جتیندر ریڈی ( گدوال )، صدرنشین ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن رمیش ریڈی ( کاماریڈی ) ، وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی ڈی سریدھر بابو ( کریم نگر )، ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا ( کھمم )، نائب صدرنشین تلنگانہ قانون ساز کونسل بنڈا پرکاش ( آصف آباد )، گورنمنٹ وہپ رامچندر نائیک ( محبوب آباد )، وزیر ایکسائز جوپلی کرشنا راؤ ( محبوب نگر )، حکومت کے مشیر ایچ وینو گوپال (منچریال )، حکومت کے مشیر ڈاکٹر کیشو راؤ ( میدک )، رکن قانون ساز کونسل پی مہیندر ریڈی ( میڑچل )، وزیر پنچایت راج ڈی انوسیا سیتکا ( ملگ )، نائب صدرنشین پلاننگ بورڈ جی چنا ریڈی ( ناگرکرنول )، وزیر عمارات و شوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی ( نلگنڈہ )، صدر نشین پولیس ہاوزنگ کارپوریشن گروناتھ ریڈی ( نارائن پیٹ )، صدرنشین فینانس کمیشن ایس راجیا ( نرمل )، صدرنشین تلنگانہ منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن ای انیل ( نظام آباد ) ، صدرنشین تلنگانہ کمیشن فار ویمنس این شاردا ( پدا پلی )، گورنمنٹ وہپ آدی سرینواس ( سرسلہ )، حکومت کے مشیر وی نریندر ریڈی ( رنگاریڈی )، وزیر صحت دامودھر راج نرسمہا ( سنگا ریڈی)، وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر (سدی پیٹ )، وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی ( سوریا پیٹ)، اسپیکر قانون ساز اسمبلی جی پرساد کمار ( وقارآباد )، صدرنشین ایس سی کوآپریٹیو ڈیولپمنٹ کارپوریشن پریتم (ونپرتی )، وزیر مال پی سرینواس ریڈی ( ورنگل ) اور صدرنشین قانون ساز کونسل جی سکھیندر ریڈی( بھونگیر ) میں پرچم کشائی انجام دیں گے۔1