یوم اطفال پر اقلیتی اقامتی اسکول خیریت آباد پر خصوصی پروگرام

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : چلڈرنس ڈے کے موقع پر خیریت آباد اقلیتی اقامتی اسکول گرلز 1 میں خصوصی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر معروف سماجی کارکن و صدر ہیون ہوم سوسائٹی ورا لکشمی نے لڑکیوں کو ویمن سیفٹی کے تعلق سے آگاہ کروایا ۔ اور ان میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے لڑکیوں کی ہمت افزائی کی اور اس موقع پر ویمن سیفٹی کے متعلق ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعہ ویمن سیفٹی کی اہمیت کو واضح کیا ۔ انہوں نے لڑکیوں کو خود محتار بننے پر توجہ مرکوز کرنے کی تلقین کی اور لڑکیوں کو ہر اجنبی مقام پر چوکنا رہنے کی تاکید کی ۔ سپائی کیمروں ، انٹرنیٹ کے استعمال اور پبلک ٹائیلٹ اور شاپنگ مالس ٹرائلز روم میں چوکنا رہتے ہوئے اپنی آپ خود حفاظت کرنے پر زور دیا ۔ اس موقع پر دسویں اور انٹر طالبات کی جانب سے سیف گرلز چائیلڈ کے نعرے پر ریالی منظم کی گئی ۔۔ ع