یوم آزادیٔ ہند پر پاکستان میں یوم سیاہ

   

کشمیر کے بارے میں حکومت ہند کے اقدام پر احتجاج
اسلام آباد 15 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے جمعرات کے دن ہندوستان کے یوم آزادی کے موقع پر یوم سیاہ منایا کیوں کہ ہندوستان کی مرکزی حکومت نے دستور ہند کی دفعہ 370 کو منسوخ کرتے ہوئے ریاست جموں و کشمیر کا خصوصی موقف ختم کردیا ہے۔ اِس موقع پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے، سیاہ پرچم لہرائے گئے، گاڑیوں اور مکانوں کی چھتوں پر بطور احتجاج سیاہ پرچم لہرائے گئے تھے۔ بڑے شہروں میں احتجاجی جلوس نکالے گئے۔ مختلف مقامات پر کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان کا موقف واضح کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان اور دفتر خارجہ پاکستان کے ڈائرکٹر جنرل ، ریڈیو پاکستان اور دیگر کئی نے بطور احتجاج سیاہ پرچم لہرانے کی اپیل کی تھی۔ چہارشنبہ کے دن پاکستان کا یوم آزادی بھی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور جموں و کشمیر کی دو مرکزی زیرانتظام علاقوں میں تقسیم کے خلاف احتجاج کے طور پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو مکتوب روانہ کیا گیا تھا۔