حیدرآباد۔یکم ؍ نومبر(یواین آئی) آندھرا پردیش کے عوام نے آج یوم تاسیس منایا۔ تاڑے پلی میں وزیراعلی کے کیمپ آفس میں اس سلسلہ میں تقاریب کا شاندار انعقادعمل میں لایا گیا۔ وزیراعلی جگن موہن ریڈی نے قومی پرچم لہرایا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اپنے پیام میں کہا کہ ریاست کے عوام نے غیر معمولی ہنر، غیر متزلزل عزم اور ثابت قدمی کے ساتھ مختلف شعبوں میں اپنی شناخت بنائی ہے ۔
انہوں نے تلگو میں ٹویٹ کیا کہ وہ ان کی مسلسل خوشحالی اور کامیابی کے لیے پرارتھنا کرتے ہیں۔