یوم تاسیس تقاریب کے انعقاد میں کوتاہی اور لاپرواہی نہ کریں

   

بھونگیر میں جائزہ اجلاس ، ضلع کلکٹر پمیلا ستپتی و دیگر اعلی عہدیداروں کی مخاطبت

بھونگیر /29 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ضلع کلکٹر پمیلاستپتی نے کہا کہ 2 جون کو منعقد شدنی تلنگانہ یوم تاسیس تقریب کو بڑے پیمانے پر منانے کے اقدامات کئے جائیں ۔ وہ آج کلکٹریٹ میں مختلف محکمہ جات کے ضلع ہدیداروں کے ہمراہ 2 جون تا 22 جون منعقدہ تلنگانہ یوم تاسیس تقریب کے انتظامات سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد کیا۔اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ دس سالہ یوم تاسیس تقریب کو تہوارکے طور منانے کے اقدامات کئے جائے۔دیہی علاقوں اورمنڈل سطح پر منعقدہ پروگراموں کو قطیعت دی جائے۔اسی طرح پروگرام سے متعلق قبل ازیں عوامی نمائندوں اور عہدیداروں کو آگاہ کیا جائے۔اسی طرح فلاحی اسکیمات شادی مبارک،رعیتو بندھو،رعیتو بیمہ،سے متعلق عوام میں شعور بیداری لائی جائے۔2014 سے آغاز فلاحی اسکیمات کی عمل آوری اور استفادہ کنندگان کی تفصیلات سے جانکاری دی جائے۔انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر دس سالہ یوم تاسیس تقریبات سے متعلق شیڈول جاری تحت ہی ضلع میں تقریبات منعقد کی جائے۔تقریبات سے متعلق تمام محکمہ جات کے عہدیدار فلیکسی،اور بیانرس کو شائع کرے۔اور عوام میں شعور بیداری لائے۔انہوں نے کہا کہ یوم تاسیس تقریبات کے انعقاد میں کسی قسم کی لاپرواہی کوتاہی نہ کرے۔بلکہ تمام محکمہ جات کے عہدیدار بہتر تال میل کے ساتھ کام کرتے ہوئے تقریبات کو کامیاب بنائے۔انہوں نے کہا کہ 2 جون کو کلکٹریٹ کے احاطے میں پرچم کشائی انجام دی جائے گی۔جس کیلئے تمام محکمہ جات کے عہدیدار قبل ازیں تمام تیاریاں مکمل کرے۔اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹردیپک تیواری،اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔