یوم تاسیس تلنگانہ، صدرجمہوریہ اور نائب صدرکی مبارکباد

   

حیدرآباد۔2جون(یواین آئی) صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے تلنگانہ کے عوام کو یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست نے ترقی کے نشانوں پر قابل تحسین پیشرفت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ صنعتی مرکز کے طورپر ابھرا ہے ۔ امید ہے کہ کہ یہ ریاست خوشحال بنی رہے گی اور عوامی خواہشات کی تکمیل کریگی ۔ نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے یوم تاسیس کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کہاکہ تلنگانہ وسیع ثقافت، شاندار فن تعمیراورمحبت اورگرمجوشی کااظہار کرنے والے افراد کیلئے مشہور ہے ۔تلنگانہ نے کئی برسوں سے ملک کو آگے بڑھانے اور ترقی میں تعاون کیا ہے ۔انہوں نے خوشحالی اور آئندہ برسوں میں ثمرآور مساعی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔